سی پیک کے بعد چین کا ایک پاکستان میں ایک اور منصوبہ شروع کرنے کااعلان ،بھارت پاکستان کودیکھتارہ جائے گا

Share it:


سی پیک کے بعد چین کا ایک پاکستان میں ایک اور منصوبہ شروع کرنے کااعلان ،بھارت پاکستان 
کودیکھتارہ جائے گا
بیجنگ(آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ رواں سال چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار آپٹیکل فائبر کیبل کے میل جول اور معمول پر چلانے کو آگے بڑھایا جائے گا، ارمچی میں بین الاقوامی مواصلاتی بزنس کیلئے انٹرنیٹ کی بین الاقوامی ٹرانسفر سائٹ کے کردار کو بہتر بنایا جائے گا۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی معیشت و معلومات کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال سنکیانگ میں شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے حوالے سے بگ ڈیٹا کے قومی جامع تجرباتی زون کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا، سنکیانگ ایشیا اور یورپ کے درمیان تیز رفتار معلوماتی ہائی وے کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا اور چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار آپٹیکل فائبر کیبل کے میل جول اور معمول پر چلانے کو آگے بڑھایا جائے گا اور ارمچی میں بین الاقوامی مواصلاتی بزنس کے لئے انٹرنیٹ کی بین الاقوامی ٹرانسفر سائٹ کے کردار کو بہتر بنایا جائے گا۔ سرحد پار آپٹیکل فائبر کیبل سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتا بھارت سمیت جنوبی ایشیاکے دیگرممالک میں سب سے تیزہوجائے گی ۔
Share it:

Riaz Ahmed

Technology

No Related Post Found

Post A Comment:

0 comments:

Also Read

Jo Bache Hain Sang Samait Lo By Farhat Ishtiaq

Jo Bache Hain Sang Samait Lo  By Farhat Ishtiaq FREE READ or DOWNLOAD Now we present

Unknown